شامی تیل کی پھر چوری، چوروں کی ٹیم عراق پہنچی
امریکی فوجیوں نے ایک بار پھر شام کے تیل کی چوری کرکے عراق منتقل کر دیا۔
شامی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ غاصب امریکی فوجیوں نے دسیوں ٹینکرز کی مدد سے شام کے تیل کی چوری کرکے اسے عراق منتقل کر دیا۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شمال مشرقی شام کے صوبہ الحسکہ کے الیعربیہ علاقے کے کچھ ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی فوجی ایک کارواں کے ذریعے جس میں کچھ تیل ٹینکر بھی شامل تھے، شام کی الولید بارڈر سے عراق میں داخل ہوئے۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق سنیچر کی صبح 60 گاڑیوں پر مبنی امریکی فوجیوں کا کارواں جس میں کچھ ٹرک، درجنوں ٹینکرز او ٹریلرز بھی شامل تھے شام سے عراق میں داخل ہوا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تیل کی یہ چوری سیرین ڈیموکریٹک فورس کے عسکریت پسندوں کی مدد سے ہو رہی ہے۔
اس سے پہلے شام کے نائب وزیر خارجہ بشار الجعفری نے کہا تھا کہ امریکی فوجی شمال مشرقی شام میں واقع الفرات علاقے اور وہاں کی تیل و گیس کی اہم تنصیبات کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔