مسجد الاقصی اور غرب اردن کی حمایت میں غزہ میں وسیع مظاہرہ
Apr ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۰:۲۵ Asia/Tehran
صیہونی پلیس کے ہاتھوں مسجد الاقصی کے تقدس کی پایمالی کی مذمت اور مقبوضہ غرب اردن میں رہنے والے فلسطینیوں سے کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے غزہ میں فلسطینیوں نے جمعے کی نماز کے بعد وسیع پیمانے پر مظاہرہ کیا۔
ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں شامل فلسطینیوں نے صیہونی حکومت ککے خلاف نعرے لگائے اور مسجد الاقصی پر خود کو قربان کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
فلسطینیوں نے بین الاقوام برادری سے مسجد الاقصی اور مقبوضہ علاقوں میں رہنے والوں کی حمایت کرنے کی اپیل کی۔
قابل ذکر ہے کہ جمعے کو مسجد الاقصی میں جمعے کی نماز کے لئے ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی اکٹھا تھے کہ صیہونی پولیس علی الصباح مسجد الاقصی میں طاقت کے زور پر زبردستی داخل ہوگئی اور مسجد الاقصیٰ کے تقدس کو پامال کیا۔ اس دوران ہوئے تشدد میں کم سے کم 150 فلسطینی زخمی ہوگئے۔