Apr ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۱:۵۶ Asia/Tehran
  • مسجد الاقصیٰ کے حالیہ واقعات پر یورپی ممالک کا ٹھنڈا ردعمل

مسجد الاقصی کے واقعات پر 4 یورپی ملکوں کا معمولی ردعمل سامنے آیا ہے۔

جمعے کو مسجد الاقصی میں رونما ہوئے واقعے پر 4 یورپی ملکوں جرمنی، فرانس، اٹلی اور اسپین کا رد عمل سامنے آیا ہے۔ ان چاروں ملکوں نے غاصب صیہونی ٹولے کے اقدامات کی مذمت سے گریز کرتے ہوئے اپنے مشترکہ بیان میں مسجد الاقصی میں صیہونی پلیس کے اقدامات اقدام پر صرف تشوشی کا اظہار کیا۔
ان ملکوں نے اپنے بیان میں بیت المقدس شہر میں مسلمانوں کے مقدس مقامات کی موجودہ حالت کا احترام کئے جانے اور حالات کو پر امن بنانے کے لئے کوشش پر زور دیا۔

یوروپی یونین نے بھی ایک بیان میں مقبوضہ قدس اور غرب اردن میں فلسطینیوں اور صیہونیوں کے مابین ٹکراؤ کا سلسلہ بند ہونے پر بھی زور دیا۔

قابل ذکر ہے کہ مسجد الاقصی میں روزہ دار نمازیوں پر صیہونی پلیس کی بربریت کے خلاف بین الاقوامی سطح پر رد عمل اور مذمت سامنے آئی ہے۔ مسجد الاقصی میں نمازیوں پر صیہونی پولیس کے حملے نیز مقبوضہ قدس اور غرب اردن میں فلسطینیوں اور صیہونیوں کے مابین ہونے والی جھڑپوں میں اب تک 224 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔

ٹیگس