Apr ۲۰, ۲۰۲۲ ۱۸:۰۹ Asia/Tehran
  • آل خلیفہ حکومت کے ہاتھوں شیعہ مسلمانوں کی چالیس مسجدیں شہید

بحرین پر قابض ڈکٹیٹر آل خلیفہ حکومت، دو ہزار گیارہ سے شروع ہونے والے عوامی انقلاب کے بعد سے شیعہ مسلمانوں کی تقریبا چالیس مسجدیں مسمار کر چکی ہے۔

اللولوء ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بحرینی حکومت، عوامی انقلاب کو کچلنے کے لئے دو ہزار گیارہ سے شیعہ مسلمانوں کی اڑتیس مسجدیں شہید کر چکی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق ان مسجدوں میں شیخ امیر محمد البریغی مسجد بھی شامل ہے، جو ڈھائی سو سال پرانی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بحرین کی تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ محمد شریف بسیونی نے بھی آل خلیفہ حکومت کے ان جرائم کا اعتراف کیا ہے۔

ٹیگس