حزب اللہ کی رضوان بریگیڈ، اسرائیل کے لئے کابوس بن گئی
صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی حکام، حزب اللہ کی رضوان بریگیڈ سے بہت خوفزدہ ہیں۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی میڈیا نے لبنان اور مقبوضہ فلسطین کی سرحد پر حزب اللہ کی اسپیشل بریگیڈ کی طاقت اور صلاحیت کا اعتراف کیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا نے لبنان کی سرحد پر جاری صورتحال کا جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ کی اسپیشل بریگیڈ کی موجودگی، لبنان کے ملنے والی مقبوضہ فلسطین کی سرحد پر اساسی تبدیلی سمجھی جاتی ہے۔
المیادین ویب سائٹ نے اسرائیلی میڈیا کے حوالے سے خبر دی ہے کہ الرضوان بریگیڈ کے میدان میں آنے سے لبنان کی سرحد پر حالات کافی بدل گئے۔ یہ اسپیشل فورس، شام میں برسوں کا جنگی تجربہ حاصل کرکے جنوبی لبنان میں تعینات ہوگئی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ حزب اللہ نے اپنی فوجی طاقت کو ہمارے داخلی محاذ کی جانب بڑھا دیا ہے اور اپنی دفاعی طاقت اور توانائی میں اضافہ کر دیا ہے۔
صیہونی اخبار ہارٹص نے اسرائیل کے ایک سینئر کمانڈر سلومی بندر کے حوالے سے لکھا ہے کہ الرضوان بریگیڈ کے پاس ایسے ایسے ہتھیارو اور وسائل ہیں جو ان کے پاس 2006 میں نہیں تھے۔
واضح رہے کہ حزب اللہ کی اس اسپیشل بریگیڈ کا نام حزب اللہ کے شہید کمانڈر عماد مغنیہ عرف حاج رضوان کے نام پر رکھا گیا ہے۔