عراق میں ترکی کا غیر قانونی فوجی اڈہ راکٹوں کا نشانہ بنا
Apr ۲۳, ۲۰۲۲ ۰۸:۲۲ Asia/Tehran
میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ دھوک کے علاقے «العمادیه» میں ترکی کےغیر قانونی فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔
شفق نیوز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ شب صوبہ دھوک کے علاقے «العمادیه» میں ترکی کے فوجی اڈے «سیری» پر 2 راکٹ داغے گئے۔ راکٹ حملوں سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کے بارے میں مزید تفصیلات موصول نہیں ہو سکی ہیں۔ تاہم کہا جا رہا ہے کہ ایک راکٹ ترکی کی فوجی گاڑی پر لگا ہے۔
اس سے قبل بھی عراق میں ترکی کے فوجی اڈے کئی بار راکٹ حملے کا نشانہ چکے ہیں۔
«العمادیه» کا شمار عراق کے ان علاقوں میں ہوتا ہے جہاں گزشتہ کئی سال سے ترکی کے فوجی اپنا غیر قانونی قبضہ جمائے ہوئے ہیں۔
غیر ملکی فوجیوں کی غیرقانونی موجودگی سے ناراض عراق کی استقامتی تنظیموں نے اب امریکی دہشتگردوں کے ساتھ ساتھ ترکی کے فوجیوں کو بھی نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔