Apr ۲۴, ۲۰۲۲ ۰۷:۵۳ Asia/Tehran
  • کویت سے عراق میں داخل ہونے والے دہشتگرد امریکی فوجیوں کے کاروان پر حملہ

عراق میں دہشتگرد امریکی فوجیوں کے کاروان کے راستے میں دھماکہ ہوا ہے ۔

المعلومہ کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ المثنی میں دہشتگرد امریکی فوجیوں کے کاروان کے راستے میں دھماکہ ہوا جس کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروہ نے  قبول نہیں کی اورابھی تک اس دھماکے سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کی تفصیلات بھی سامنے نہیں آئی ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ دہشتگرد امریکی فوجیوں کا یہ کاروان کویت کی سرحد سے عراق میں داخل ہوا تھا۔

حالیہ چند ماہ کے دوران امریکہ کے مسلح کاروانوں پر اس طرح کے حملے ہوتے رہے ہیں۔

امریکی مسلح کاروانوں پر ہونے والے یہ حملے ایک ایسے وقت انجام پارہے ہیں جب عراقی پارلیمنٹ، سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور الحشد الشعبی کے نائب سربراہ ابومہدی المہندس کی شہادت کے بعد عراق میں موجود امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کے مکمل انخلا کا بل پاس کرچکی ہے۔

عراقی استقامتی گروہوں کا کہنا ہے کہ جب تک دہشتگرد امریکی فوجی ملک سے باہر نہیں نکلتے، اس وقت تک حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ٹیگس