شام : ترکی کے 2 فوجی ہلاک
Apr ۲۴, ۲۰۲۲ ۰۸:۰۸ Asia/Tehran
شام کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکی کے فوجیوں اور امریکہ سے وابستہ عناصر کے مابین حلب کے گردو نواح میں جھڑپیں ہوئیں۔
ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق، ترکی کے غاصب فوجیوں اور امریکہ کے حمایت یافتہ سیرین ڈیموکریٹک فورس (قسد) کے مابین شام کے صوبہ حلب کے شہر الباب میں خونریز جھڑپیں ہوئیں، جس میں ترکی کے 2 فوجی ہلاک ہوئے۔
ترکی کی وزارت دفاع نے بیان میں بتایا کہ گزشتہ 2 روز کے دوران عراق اور شام میں ترکی کے 5 فوجی ہلاک ہوئے۔
اس وقت شام کے مشرقی علاقوں پر ترک فوج کا قبضہ ہے۔
شمالی شام پر ترکی کے حملے اور ناجائز قبضے کی بین الاقوامی سطح پر مذمت ہو رہی ہے۔
امریکی دہشتگرد اپنے حمایت یافتہ دہشتگردوں کے ساتھ مل کر شام میں تیل کے حامل علاقوں پر قابض ہیں اور ایندھن کے ذخائر کے ساتھ ساتھ اسکے غلات کی بھی لوٹ مار میں مصروف ہیں۔