Apr ۲۴, ۲۰۲۲ ۲۲:۰۹ Asia/Tehran
  • اسرائیلی کمانڈروں کا مشورہ، غزہ کے ساتھ فوجی تصادم سے پرہیز کیا جائے

صہیونی کمانڈروں نے تل ابیب کے سیاسی حکام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ غزہ کے ساتھ فوجی تنازع میں نہ پڑیں اور دوسرے طریقوں سے اس کا مقابلہ کریں۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عبرانی زبان کے چینل کان نے رپورٹ کیا کہ فلسطین کے مقبوضہ جنوبی حصے میں فوجی کمانڈروں نے تل ابیب کے سیاسی حکام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ غزہ سے راکٹ فائر کئے جانے کا فوجی جواب نہ دیں۔

عرب ویب سائٹ-21 کی رپورٹ کے مطابق صہیونی حکومت کو یہ اطلاع نہیں دی کہ فوجی کمانڈرو کا خیال ہے کہ غزہ پٹی سے مزدوروں کے نکلنے پر روک، خطرناک نتائج مرتب کرے گی۔

صہیونی حکام نے کل اعلان کیا تھا کہ بیت حنون کراسنگ خس غزہ اور مقبوضہ علاقوں کے درمیان واحد گزرگاہ ہے، غزہ سے راکٹ فائر کے جواب میں اگلے نوٹس تک بند رہے گی۔

کراسنگ بند ہونے سے ہزاروں فلسطینی مزدور بے روزگار ہو گئے۔ غزہ ایسا علاقہ جو 15 سال سے محاصرے میں ہے اور دن بدن غریب ہوتا جا رہا ہے۔

ٹیگس