شب قدر، اسرائیلیوں کی نیند ہوئی حرام، حملے کا خدشہ، ہائی الرٹ
صیہونی فوجی شب قدر میں فلسطینی استقامتی گروہوں کے میزائل حملوں کے خوف سے ہائی الرٹ پر ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے قریب 1400 فوجیوں کی تعیناتی کے ساتھ اسرائیلی فوج اتوار صبح سے مکمل چوکس ہے۔ اس کے علاوہ صیہونی فوج کی مزید 12 بٹالین گرین لائن رابطہ لائن کے ساتھ تعینات کی گئی ہیں۔
العربی الجدید نیوز ویب سائٹ کے مطابق سخت سیکیورٹی انتظامات کے پیش نظر اسرائیلی وزیر جنگ بنی گانٹز کی جانب سے مقبوضہ علاقوں کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے آج ایک اجلاس متوقع ہے۔
باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تشویش فوج سے ریزرو بٹالین کو واپس بلانے کا باعث بن سکتی ہے تاکہ ان کی جگہ باقاعدہ بٹالین لگائی جا سکیں۔
دریں اثناء آج صبح سے غاصب صیہونی حکومت نے غزہ پٹی پر وسیع اقتصادی پابندیاں تیز کرتے ہوئے غزہ کے ساتھ اپنی زمینی گزرگاہیں بند کر دی ہیں جس سے 12000 فلسطینی مزدوروں کو غزہ پٹی سے مقبوضہ علاقوں میں کام کرنے کے لیے داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔
صیہونی حکومت کے مختلف ذرائع ابلاغ بشمول ہارٹص اور اسرائیلی ہیوم کی طرف سے آج شائع ہونے والے اسرائیلی سکیورٹی کے جائزوں کے مطابق، غزہ کی اقتصادی صورتحال کو مزید سخت کرنے کا سیاسی مقاصد ہے۔
صہیونی حکام اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ حماس درحقیقت فوجی کشیدگی کو بڑھانا نہیں چاہتی۔