May ۰۱, ۲۰۲۲ ۱۵:۰۴ Asia/Tehran
  • طالبان کا ایک دہشتگردانہ حملہ ناکام بنانے کا دعوی

طالبان نے دعوی کیا ہے کہ اس نے مغربی افغانستان میں ایک دہشتگردانہ حملے کو ناکام بنا دیا ہے

افغانستان کے مختلف علاقوں میں دھماکوں اور دہشتاگردانہ حملوں کو روکنے میں طالبان حکومت کی ناکامی پرملکی و غیرملکی سطح پراحتجاج کا سلسلہ بڑھنے کے بعد آج طالبان نے دعوی کیا ہے کہ اس نے ملک کے مغربی علاقے میں ایک دہشتگردانہ حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔

افغانستان کے قندوز، بلخ اورکابل صوبوں کی مسجدوں ، اسکولوں اورپبلک مقامات پر ہونے والے دہشتگردانہ حملوں میں اب تک سیکڑوں افراد جاں بحق اورزخمی ہوچکے ہیں ۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق طالبان حکومت نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ طالبان کی عبوری حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے ہرات میں ایک تباہ کن دہشتگردانہ واقعہ رونما سے روک لیا ہے ۔

ہرات پولیس کا کہنا ہے کہ انھیں، ایک سوباون میلی میٹر کا ایک راکٹ ملا ہے جسے انھوں نے تباہ کردیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ راکٹ شہر کی مسجد شہزادہ پرحملے کے لئے نصب کیا گیا تھا ۔

ٹیگس