ترکی اور سعودی عرب میں قربت بڑھی، 60 ڈرون خریدے گا ریاض
ترک میڈیا ذرائع نے بتایا کہ سعودی عرب انقرہ سے 60 جدید ڈرون خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایک ترک اخبار نے دو مئی پیر کے روز اپنے شمارے میں سعودی عرب کی جانب سے دفاعی صنعت کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے فریم ورک کے تحت انقرہ سے 60 جدید ڈرونز خریدنے کی خواہش کی اطلاع دی ہے۔
باخبر ذرائع کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے بعد دونوں فریق کو خطے میں ایک دوسرے کی ضرورت محسوس ہوئی اور یہی وہ چیز تھی جس نے انہیں براہ راست تعاون پر مجبور کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اختلافات کو حل کرنا، شام اور لیبیا کے مسئلے پر دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، عسکری اور اقتصادی مسائل کو پر امن طریقے سے حل کرنا، قطر میں ترکی کی موجودگی اور اخوان المسلمین کے مسئلے کا حل، دونوں ممالک کے درمیان بہت ضروری ہے۔
اس ذریعے نے دعوی کیا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ، سعودی عرب اور ترکی کے خلاف کام کر رہا ہے اور اس چيز کا مقابلہ کرنے کے لئے دونوں ممالک مشترکہ تعاون اور شراکت کی کوشش کر رہے ہيں۔