May ۰۷, ۲۰۲۲ ۲۱:۲۹ Asia/Tehran
  • جنین میں صیہونی جارحیت، مزید 3 فلسطینی زخمی

غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے جنین کے مغرب میں سیلہ الحارثیہ نامی علاقے پر حملہ کر کے تین فلسطینیوں کو زخمی کر دیا جبکہ فلسطینی قیدی عمر جرادات کے گھر کو دھماکے سے تباہ کر دیا۔

العہد کی رپورٹ کے مطابق عمر جرادات نامی فلسطینی قیدی گذشتہ سال دسمبر سے ایک مزاحمتی کاروائی انجام دینے کی بنا پر جس میں جنین کے قریب ایک صیہونی ہلاک ہو گیا تھا، حراست میں ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق باخبر ذرائع‏ کا کہنا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے اس فلسطینی قیدی کے دو بھائیوں اور اس کی والدہ کو بھی حراست میں لے رکھا ہے۔ فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے اس فلسطینی کے گھر کو تباہ کرنے کے لئے جنین کے مغرب میں سیلہ الحارثیہ پر حملے کے دوران فائرنگ بھی کی جس میں تین فلسطینی زخمی ہو گئے۔

اس سے قبل جمعے کی رات پریس ذرائع نے اعلان کیا کہ شمال مغربی غرب اردن میں باوردی صیہونی دہشتگردوں کی یلغار میں پچاس فلسطینی زخمی ہوگئے۔ فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق صیہونی دہشتگردوں نے گزشتہ شب شمال مغربی اردن کے دیہی علاقوں قریوت اور بیت دجن پر دھاوا بول دیا۔ اس رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے اس حملے میں آنسو گیس کے شیل بھی داغنے کے علاوہ فائرنگ بھی کی جس کے نتیجے میں پچاس فلسطینی نوجوان زخمی ہو گئے۔

ٹیگس