May ۰۹, ۲۰۲۲ ۱۴:۳۴ Asia/Tehran
  •  افغانستان سے کسی بھی ملک پر کوئی حملہ نہیں ہوتا، طالبان

افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ نے ایک بار پھر تاکید کی ہے کہ سرزمین افغانستان سے کسی بھی ملک پر کوئی حملہ نہیں ہوتا۔

آوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے افغانستان کے امور میں یورپی یونین کے خصوصی نمائندے تھامس نکلسن سے گفتگو میں تمام پڑوسی ملکوں کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لئے طالبان کی دلچسپی و خواہش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کو کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا ۔

اس ملاقات میں افغانستان کے امور میں یورپی یونین کے خصوصی نمائندے تھامس نکلسن نے بھی افغانستان میں معیشت، تعلیم و تربیت اور افغان عوام کے لئے روزگار کی صورت حال بہتر بنانے کے لئے کوششیں جاری رکھے جانے کا اعلان کیا ۔

افغانستان میں طالبان حکام اور مختلف ملکوں کے نمائندوں اور سفارت کاروں کے درمیان اس قسم کی ملاقاتیں ایسی حالت میں انجام پا رہی ہیں کہ ابھی تک طالبان کی حکومت کو کسی بھی ملک نے تسلیم نہیں کیا ہے۔ البتہ طالبان اس طرح کے رابطوں کو اپنی حکومت کو عالمی برادری کی جانب سے  بالواسطہ طور پر تسلیم کئے جانے سے تعبیر کرتے ہیں ۔

ٹیگس