May ۱۲, ۲۰۲۲ ۱۰:۵۹ Asia/Tehran
  • صحرائے سینا میں مصری فوج کا دہشتگردوں کے خلاف آپریشن، 23 ہلاک

صحرای سینا میں مصری فوجیوں اور دہشتگردوں میں جھڑپ میں 23 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ 5 مصری فوجی بھی مارے گئے۔

مصری فوج کے ترجمان جنرل غریب عبد الحافظ نے بدھ کو ایک بیان میں کہا، ”سنیچر کے روز کئی جگہوں  پر دہشتگردوں کو محاصرہ میں لے کر ان پر ہوائي کاروائی ہوئی جس کے دوران 9 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔“

مصری فوج کے ترجمان نے بتایا کہ 7 دہشتگرد بدھ کی صبح کاروائي میں مارے گئے۔

عبد الحافظ نے بتایا کہ مصری فوج نے صحرائے سینا کے شمالی حصے میں ایک کاروائی کے دوران دہشتگردوں کے ایک محفوظ ٹھکانے کو ختم کر دیا جس کے دوران  7 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ اس کاروارئی کے دوران 5 مصری فوجیوں کے بھی مارے جانے کی خبر ہے جبکہ دو زخمی بھی ہوئے ہیں۔

یہ کاروائی ایسی حالت میں انجام دی گئی ہے کہ سنیچر کی رات کو سوئز نہر کے مشرقی علاقے میں دہشتگردوں کے حملے میں 11 مصری فوجی جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے تھے۔ یہ جھڑپ، سوئز نہر کے مشرق میں پانی کی تنصیبات پر دہشتگردوں کے حملے کی کوشش کے دوران ہوئی تھی۔

مصر کے مختلف علاقے منجملہ جزیرہ نمائے سینا، سنہ 2013 میں محمد مرسی کی حکومت کے گرنے کے بعد سے دہشتگردانہ حملوں کی زد پر ہیں۔

 

ٹیگس