May ۱۷, ۲۰۲۲ ۱۵:۳۹ Asia/Tehran
  • لبنان کے پارلیمانی انتخابات کے غیر سرکاری نتائج

لبنان کے پارلیمانی انتخابات کے دو روز گذرنے کے بعد بعض انتخابی نشستوں کی تقسیم کی صورت حال واضح ہو گئی ہے۔

لبنان کے پارلیمانی انتخابات گذشتہ اتوار کو ہوئے جن میں پندرہ انتخابی حلقوں میں ایک سو اٹھائیس نشستوں کے لئے سات سو اٹھارہ امیدواروں نے مختلف الائنسوں اور اتحاد کی شکل میں حصہ لیا ہے۔

لبنان کے وزیر داخلہ بسام مولوی نے پیرکی رات ایک پریس کانفرنس میں بعض انتخابی حلقوں میں انتخابات میں شرکت کی شرح کا اعلان کیا ہے ۔ البتہ ابھی ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے اور اس کے بعد ہی حتمی نتیجے کا اعلان کیا جا سکے گا۔

روز نامہ الاخبار نے منگل کے روز پندرہ انتخابی حلقوں میں سے بارہ کے سرکاری نتائج کا اعلان اور کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ ان نتائج کے مطابق نشستوں کی تقسیم کچھ اس طرح سے ہوئی ہے کہ حزب اللہ نے بارہ، تحریک امل نے نو، نیشنل فریڈم دھڑے نے سترہ، المردہ دھڑے نے دو، القوات اللبنانیہ نے انیس، مستقل الائنس  نے چھبیس، الکتائب اللبنانیہ نے دو، طاشناق نے دو، التقدمی الاشتراکی نے سات اور الوطنیین الاحرار نے ایک نشست حاصل کی ہے۔ جبکہ پارلیمنٹ میں اکثریتی دھڑا تشکیل دینے کے لئے کسی بھی الائنس کو ایک سو اٹھائیس نشستوں میں سے چونسٹھ سے زائد نشستیں حاصل کرنا ضروری ہے تاکہ حکومت کا قیام عمل میں آسکے۔

ٹیگس