May ۱۹, ۲۰۲۲ ۰۸:۰۳ Asia/Tehran
  • صیہونیوں کی نظر میں بنت ڈرپوک اور جھوٹے

مقبوضہ فلسطین میں باہر سے لاکر بسائے گئے صیہونیوں نے اپنے وزیر اعظم نفتالی بنت کے خلاف جم نعرے لگائے۔

صیہونی ٹی وی چینل کے مطابق، بدھ کو مقبوضہ غرب اردن کی کیدا چھاونی میں بسائے گئے صیہونیوں نے اس وقت نفتالی بنت کے خلاف نعرے بازی کی جب وہ فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہوئے صیہونی فوجی کے گھر والوں سے ملنے پہونچے۔

بنت کے پہونچنے پر صیہونیوں نے ڈرپوک بنت اور جھوٹے بنت جیسے نعرے لگائے۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ جمعہ کو غرب اردن کے جنین کیمپ پر صیہونی فوجیوں کی چڑھائی کے دوران فلسطینی مزاحمتی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران صیہونی فوجی نعوم راز ہلاک ہوگیا تھا۔

 

ٹیگس