May ۲۱, ۲۰۲۲ ۰۷:۵۲ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

شامی فوج نے ایک بار پھر دمشق کے مضافات پر ہونے والے ہوائی حملے کو ناکام بنا دیا۔

سانا نیوز کے مطابق، دمشق کے مضافات میں آسمان میں کئی دھماکوں کی آواز سنائی دی۔ رپورٹ کے مطابق، شامی فوج کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے دمشق کے جنوبی مضافات پر فائر ہوئے میزائیلوں کو تباہ کر دیا۔ اس بارے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

صیہونی فوج کے لڑاکا طیارے لبنان کی ہوائی حدود یا مقبوضہ جولان کی طرف سے آئے دن شام پر میزائیل حملے کرتے رہتے ہیں۔ لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کی امن فورسز نے بارہا رپورٹ دی ہے کہ صیہونی فوج اقوام متحدہ کی قراردادوں کی ہر روز خلاف ورزی کرتے ہوئے لبنان کی ہوائی حدود میں دراندازی کرتی ہے۔

ٹیگس