بحرینی عوام اپنے قائد کے منتظر، شیخ عیسیٰ قاسم کی حمایت اور آل خلیفہ کے خلاف مظاہرہ
بحرینی عوام نے ایک بار پھر مظاہرہ کر کے شیخ عیسی قاسم کے ساتھ اظہار وفاداری اور اپنے قیدیوں اور شہیدوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے عوام نے شیعہ رہائشی علاقے الدراز کے الفداء اسکوائر میں مئی 2017 میں آل خلیفہ کے ہاتھوں 5 بحرینی شہریوں کی شہادت اور 285 کی پانچویں برسی پر احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں انہوں نے اپنے قائد شیخ عیسی قاسم کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔
بحرینی مظاہرین اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن میں شیخ عیسی قاسم کے ساتھ اظہار یکجہتی، ان کی وطن واپسی، الدراز کے دلخراش واقعہ میں شہید ہونے والوں کے ساتھ اظہار یکجہتی سمیت دیگر سیاسی قیدیوں کی رہائی کے مطالبے کے نعرے درج تھے۔
واضح رہے کہ بحرین میں چودہ فروری دو ہزار گیارہ سے اپنے بنیادی حقوق کے حصول کے لئے موروثی آل خلیفہ حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں تاہم آل سعود اور بعض مغربی ممالک کی حمایت یافتہ آل خلیفہ حکومت اپنے ہی عوام کی بہیمانہ سرکوبی پر کمربستہ ہے۔