غرب اردن کے شہر جنین پر صیہونی جارحیت
May ۲۷, ۲۰۲۲ ۱۵:۳۴ Asia/Tehran
پریس ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل نے غرب اردن کے شمالی شہر جنین پر جارحانہ حملہ کیا ہے۔
غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں کی وحشیانہ جارحیت کی بنا پر غرب اردن کا شہر ان دنوں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپوں کا میدان بنا ہوا ہے۔
فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت کی بکتر بند گاڑیاں جمعے کی صبح جنین میں داخل ہوئیں اور پھر صیہونی فوجیوں نے جارحیت کا سلسلہ شروع کر دیا جس کے بعد فلسطینیوں سے جھڑپیں شروع ہو گئیں ۔ ابھی تک ممکنہ نقصان کے بارے میں تفصیلی رپورٹ نہیں ملی ہے ۔ اس سے قبل جمعرات کی رات صیہونی آباد کاروں نے نابلس کے جنوب میں واقع حرارہ کے علاقے پر حملہ کیا ۔ یہاں بھی فلسطینیوں اور صیہونی آبادکاروں میں جھڑپیں شروع ہونے پر صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کا استعمال کیا۔