May ۲۸, ۲۰۲۲ ۱۹:۲۶ Asia/Tehran
  • حماس نے عام لام بندی کا اعلان کر دیا

تحریک حماس نے پرچم مارچ کے موقع پر عام لام بندی کا اعلان کیا ہے۔

سما نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی استقامتی تحریک حماس نے صیہونیوں کے پرچم ریلی نکالنے کے پروگرام پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بیت المقدس ، غرب اردن اور انیس سو اڑتالیس کے مقبوضہ علاقوں میں عام لام بندی کا اعلان کر دیا ہے۔

حماس نے فلسطینیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بیت المقدس، مسجد الاقصی اور مقامات مقدسہ کے دفاع کے لئے مسجد الاقصی پہنچیں۔ تحریک حماس نے مسلم امہ اور عرب قوم سے بھی اپیل کی ہے کہ صیہونی حکومت کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے میدان عمل میں اتریں۔ اس سے قبل بھی فلسطینی رہنماؤں نے زور دے کر کہا تھا کہ فلسطینیوں کی جانب سے بیت المقدس میں پرچم ریلی نکالنے پر اصرار اعلان جنگ کے مترادف ہے اور استقامتی گروہوں نے بھی خبردار کیا ہے کہ اس ریلی سے حالات دھماکہ خیز ہو جائیں گے۔

صیہونی حکومت بیت المقدس کے قدیمی حصے پر اپنے قبضے کی یاد تازہ رکھنے کے مقصد سے ہرسال مئی کے مہینے میں پرچم ریلی نکالتی ہے۔ صیہونیوں کا دعوی ہے کہ پورا بیت المقدس جعلی صیہونی حکومت کا دارالحکومت ہے لیکن فلسطینی عوام کا واضح اور دوٹوک موقف یہ ہے کہ بیت المقدس فلسطین کا دارالحکومت تھا، ہے اور رہے گا۔

ٹیگس