Jun ۲۷, ۲۰۲۵ ۱۰:۲۲ Asia/Tehran
  • امریکہ و صیہونی حکومت کی سفاکانہ کارروائی ناکام ، ایرانی قوم ڈٹی رہی ، جنرل حسن زادہ

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی تہران کے کمانڈر جنرل حسن‌زاده نے شہید کمانڈروں اور ایٹمی سائنسدانوں کی تشییع جنازہ سے متعلق پریس کانفرنس سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ایرانی قوم متحد اور منظم طور پر کھڑی رہی اور کسی بھی حال میں دشمن کے سامنے سر نہیں جھکایا۔

سحر نیوز/ ایران: شہید کمانڈروں اور سائنسدانوں  کے جسد خاکی کی تشیع جنازہ سے متلعق یی پریس کانفرنس دفاع مقدس میوزیم کے قصر شیرین ہال میں منعقد ہوئی۔

جنرل حسن‌زاده نے کہا کہ حالیہ دنوں میں ہم نے صہیونی اور امریکی فوج کے ایران کی سرزمین پر بے وقوفانہ حملے دیکھے، لیکن وہ ہمیشہ کی طرح اپنی غلطیوں میں گرفتار رہے اور اس سفاکانہ کاروائی میں ناکام ہو گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان بارہ دنوں میں ہمارے بہت سے شہداء نے  ملت ایران کے لیے خون کا نذرانہ  پیش کیا اور  زبردست فتح حاصل کی۔

 یہ سب مخلص شہداء کے خون اور خدائی وعدے کی تکمیل کی بدولت حاصل ہوا۔ یہ قوم یکجا، متحد اور منظم کھڑی رہی اور کسی بھی صورت دشمن کے سامنے سر نہیں جھکایا۔سپاہ پاسداران انقلاب تہران کے کمانڈر نے کہا کہ اس عرصے میں صہیونی اور امریکہ کے  ظالمانہ حملے کی وجہ سے ہمارے متعدد لوگ  شہید ہوئے  جن میں سے ہر ایک ایران کی طاقت اور وحدت کی علامت تھا۔ آج ملک کی عظیم فتح باطل کے محاذ کے خلاف عزت افزا ہے اور یہ خدائی نصرت اور شہداء کے خون کا نتیجہ ہے۔

ٹیگس