Jun ۰۱, ۲۰۲۲ ۰۹:۳۵ Asia/Tehran
  • لبنان میں امریکہ اور سعودی عرب کو منہ کی کھانی پڑی

لبنان میں اسپیکر کے انتخابات میں امریکہ اور سعودی عرب کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

لبنان میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے بعد امریکہ اور سعودی عرب نے دعوی کیا تھا کہ استقامت کو شکست ہوئی اور لبنانی پارلیمنٹ میں استقامت کی اکثریت نہیں رہی تاہم  نبیه بری کے ایک بار پھر اسپیکر منتخب ہونے کے بعد امریکہ اور سعودی عرب کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

لبنان کی پارلیمنٹ میں اسپیکر کے انتخابات کیلئے کل ووٹنگ ہوئی جس میں  نبیه بری کو 128 اراکین پر مشتمل پارلیمنٹ میں 65 ووٹ ملے جبکہ 40 ووٹ مسترد ہوئے اور 23 نمائندوں نے کسی کو ووٹ نہیں دیا، اس طرح نبی بری ایک بار پھر لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر منتخب ہوئے اور امریکہ اور سعودی عرب کو منہ کی کھانی پڑی ۔

واضح رہے کہ لبنان کی عوامی اور انقلابی تحریک حزب اللہ نے اسپیکر کے انتخابات میں نبیه بری کی حمایت کی تھی۔

ٹیگس