عراق نے 50 داعشیوں کو قبضے میں لیا
عراق نے عسکریت پسند گروہ سیرین ڈیموکریٹک فورس سے دہشت گرد گروہ داعش کے 50 سے زائد دہشت گردوں کو قبضے میں لے لیا۔
سحر نیوز/ عالم اسلام : موصولہ رپورٹ کے مطابق عراقی فورسز نے سیرین ڈیموکریٹک فورسز (کیو ایس ڈی) کے نام سے مشہور گروپ سے داعش کے 50 دہشت گردوں کو تحویل میں لے لیا۔
فارس نیوز ایجنسی کے مطابق عراقی سیکورٹی فورسز نے بدھ کے روز داعش کے 50 دہشت گردوں کو کرد ملیشیا سے تحویل میں لے لیا جو"سیرین ڈیموکریٹک فورسز" کے نام سے مشہور ہے۔
عراقی فوج سے وابستہ میڈیا گروپ نے اطلاع دی ہے کہ علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف جنگ کے لیے ایک مشترکہ معاہدے کے تحت، مشترکہ فوجیوں نے دہشت گرد گروہ داعش کے 50 دہشت گردوں کو ربیعہ سرحدی کراسنگ میں تحویل میں لیا اور انہیں وفاقی انٹیلی جنس اور محکمہ داخلہ کے تحقیقاتی شعبے کے حوالے کر دیا۔
عراقی خبر رساں ایجنسی واع کے مطابق عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ نے دہشت گردوں اور ان کے مالی وسائل کے خاتمے کے لیے تعاون اور ہم آہنگی جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔