ایران اور سعودی عرب کے نظریات قریب کرنے میں ہماری کوششیں مؤثر رہیں: عراق
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i406639-ایران_اور_سعودی_عرب_کے_نظریات_قریب_کرنے_میں_ہماری_کوششیں_مؤثر_رہیں_عراق
عراق کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ بغداد نے ایران اور سعودی عرب کے نظریات کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jun ۰۸, ۲۰۲۲ ۰۴:۱۳ Asia/Tehran
  • ایران اور سعودی عرب کے نظریات قریب کرنے میں ہماری کوششیں مؤثر رہیں: عراق

عراق کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ بغداد نے ایران اور سعودی عرب کے نظریات کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: فارس نیوز ایجنسی کے مطابق، عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے کہا ہے کہ  بغداد نے ایران اور سعودی عرب کے نظریات کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور بغداد میں دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے۔

اسی سلسلے میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے گزشتہ ماہ یہ کہا تھا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے تاہم یہ کافی نہیں ہے۔ البتہ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ دوستی کیلئے ہم نے ہاتھ آگے بڑھایا ہے۔

اس سے قبل نیویارک کے سوفان سینٹر فار سیکیورٹی اسٹڈیز نے ایک رپورٹ میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات کے پانچویں دور کا جائزہ لیا تھا اور اس میں پیشرفت کا اعلان کیا تھا۔