عراق میں امریکہ کے قونصل خانے پر ڈرون حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i406691-عراق_میں_امریکہ_کے_قونصل_خانے_پر_ڈرون_حملہ
ذرائع ابلاغ نے عراق کے اربیل شہر میں امریکہ کے قونصل خانے پر ڈرون حملے کی خبر دی ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jun ۰۹, ۲۰۲۲ ۰۴:۲۶ Asia/Tehran
  • عراق میں امریکہ کے قونصل خانے پر ڈرون حملہ

ذرائع ابلاغ نے عراق کے اربیل شہر میں امریکہ کے قونصل خانے پر ڈرون حملے کی خبر دی ہے۔

صابرین نیوز کی آج کی رپورٹ کے مطابق عراقی کردستان کے اربیل شہر میں امریکہ کے قونصل خانے  پر ڈرون حملہ ہوا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی ایک کردی ذریعہ کا کہنا ہے کہ اربیل کے بین الاقوامی ایر پورٹ کے قریب دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔

العہد اور المیادین ٹیلی ویژن چینلوں نے اپنی رپورٹوں میں اس حملے کی تصدیق کی ہے۔

صابرین نیوز کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد وہاں سے دھواں اٹھتا ہوا دکھائی دیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عراق کے اربیل شہر میں امریکہ کے فوجی اڈے الحریر پر ڈرون حملے ہوئے تھے۔