Jun ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۶:۳۵ Asia/Tehran
  • دمشق ہوائی اڈے پر پروازوں کی آمد و رفت جلد بحال ہو گی، شامی وزیراعظم

شام کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ دمشق ہوائی اڈے کو پہنچنے والے نقصان کے بعد تعمیرنو کا کام تیزی سے جاری ہے اور عنقریب اس ایئرپورٹ کی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔

شام کے وزیر اعظم حسین عرنوس نے دمشق کے بین الاقوامی ایرپورٹ کا معائنہ کرنے کے بعد سرگرم عمل انجینیئروں اور ماہرین سے کہا ہے کہ وہ ہوائی اڈے کی تعمیرنو کا عمل جلد مکمل کریں تاکہ ایئرپورٹ کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کی جاسکیں۔

انھوں نے اسی طرح دمشق ایرپورٹ پر مسافروں کے آنے جانے میں سہولیات فراہم کئے جانے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔

بعض ایرلائنز نے اپنی پروازوں کو دمشق ایرپورٹ کے بجائے حلب کے بین الاقوامی ہوائی اڈہ منتقل کردیا تھا۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت دہشت گردوں کی حمایت میں آئے دن شام اور اس ملک کی بنیادی تنصیبات کو نشانہ بناتی رہتی ہے جس کے نتیجے میں جمعے کے روز دمشق ایرپورٹ کے رنوے اور اس ایرپورٹ کی عمارت کے بعض حصوں کو شدید نقصان پہنچا تھا جس کے بعد دمشق ہوائی اڈے پر پروازوں کی رفت و آمد بند ہوگئی ہے۔

ٹیگس