شہید فلسطینیوں کا جلوس جنازہ، اسرائیل کے خلاف غم و غصہ+ ویڈیو
غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے تین فلسطینی نوجوانوں کو گولی مار کر شہید کر دیا تھا۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: غاصب صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے شہر جنین کے مشرقی محلے میں فلسطینیوں پر حملہ کرکے تین فلسطینیوں کو گولی مار کر شہید کردیا تھا جس پر شدید رد عمل سامنے آ رہے ہیں۔
فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ قدس کے غاصب اور جابر صیہونی فوجیوں نے آج ایک بار پھر جنین کیمپ پر دھاوا بولا جس کے دوران انکی براہ راست فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید اور 8 زخمی ہوئے۔ شہید ہونے والے فلسطینیوں کے نام «براء لحلوح»، «لیث ابو سرور» اور «یوسف صلاح» بتائے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ جمعے کی صبح غاصب صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے شہر جنین کے مشرقی محلے میں فلسطینیوں پر حملہ کرکے تین فلسطینیوں کو گولی مار کر شہید کردیا جبکہ اسرائیلی فوجیوں کے حملے میں آٹھ فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ فلسطینی میڈیا نے شہید ہونے والے فلسطینیوں کے نام براء لحلوح ، لیث ابوسرور اور یوسف صلاح بتایا ہے۔ صیہونی فوجی اپنے ناپاک عزائم کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ہر روز فلسطین کے مختلف علاقوں پر حملے کرتے ہیں ۔