اردوغان دہشتگردوں کو شمالی شام میں بسانا چاہتے ہیں : فیصل مقداد
شام کے وزیرخارجہ نے خبردار کیا ہے کہ ترک صدر دہشتگردوں کو شمالی شام میں بسانا چاہتے ہیں
المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام کے وزیرخارجہ فیصل المقداد نے روس شام کوارڈی نیٹر وفود کے مشترکہ اجلاس میں اقوام متحدہ سے وابستہ فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کی طمع اور شام میں دہشتگردوں کو اس علاقے میں بسانے کے پروگرام کی مذمت کرتے ہیں جسے وہ امن زون کہتے ہیں۔
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے مئی کے مہینے میں شامی سرحدوں میں دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے کے مقصد کا اعادہ کرتے ہوئےاعلان کیا کہ انقرہ، شام سے ملحق اپنی سرحدوں پر تیس کلومیٹر وسیع سیکورٹی بیلٹ کو مکمل کرے گا ۔ ترکی کی فوج نے دہشتگردوں کے خلاف جنگ کے بہانے تقریبا ڈھائی سال پہلے شمالی و شمال مشرقی شام کے بعض علاقوں پر قبضہ کرکے ترک فوج کو تعینات کیا جو اب بھی وہاں موجود ہے.