Jun ۱۸, ۲۰۲۲ ۲۲:۲۵ Asia/Tehran
  • حملے کے بعد احتیاطی تدبیر، امریکی اڈے کی سیکورٹی سخت

امریکہ نے شمالی عراق میں میزائل سسٹم نصب کر دیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام : گزشتہ روز عراقی ذرائع کی جانب سے شمالی عراق میں امریکی اڈے پر میزائل سسٹم کے فعال ہونے کی اطلاع کے بعد، ایک سیکورٹی ذرائع نے انکشاف کیا کہ امریکی فوجیوں نے اڈے پر ایک نیا میزائل ڈیفنس بیس نصب کیا ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کے مطابق، ایک سیکورٹی ذریعے نے آج سنیچر کے روز انکشاف کیا کہ شمالی عراق میں الحریر بیس پر تعینات امریکی افواج نے بیس پر میزائل ڈیفنس سسٹم نصب کر دیا ہے۔
عراقی ذرائع نے کل اطلاع دی ہے کہ عراقی صوبے اربیل میں الحریر بیس پر کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
امریکی طیاروں کے ذریعے اس نظام کی منتقلی کا حوالہ دیتے ہوئے اس ذریعے نے المعلومہ نیوز ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یہ سسٹم کل حریر بیس پر نصب کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق امریکی افواج نے کل مشقیں کیں اور کچھ فضائیہ کے اہلکاروں نے اربیل کے آس پاس کے دیہاتوں اور علاقوں کی فلم بندی بھی کی اور اڈے پر گولیوں کی آوازیں سنی گئیں جس سے رہائشیوں کو تکلیف ہوئی۔

ٹیگس