Jun ۲۰, ۲۰۲۲ ۱۵:۴۰ Asia/Tehran
  • عراق میں صدر دھڑے کے اراکین پارلیمنٹ کے استعفے منظور

عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے صدر دھڑے سے وابستہ ڈپٹی اسپیکر اور ستر دیگر اراکین پارلیمنٹ کے استعفے منظور کر لئے۔ ۔

عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسی نے صدر دھڑے سے وابستہ ڈپٹی اسپیکر سمیت ستر اراکین پارلیمنٹ کے استعفوں پر دستخط کر دیئے اور اس طرح عراقی پارلیمنٹ میں اب صدر دھڑے کا کوئی پارلیمانی رکن نہیں باقی نہیں رہا ہے۔
اس سے قبل صدر دھڑے کے رہنما مقتدی صدر نے اپنے اراکین پارلیمنٹ کو مستعفی ہونے کی ہدایات جاری کی تھیں۔
عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسی نے اپنے ایک بیان میں صدر دھڑے کے پارلیمانی اراکین کے استعفے منظور کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس دھڑے کو منانے کی بہت کوشش کی گئی مگر اس دھڑے کو رضامند نہیں کیا جا سکا۔
عراق کو موجودہ سیاسی تعطل سے باہر نکالنے میں اس ملک کی جماعتوں کی ناکامی سے اس بات کی عکاسی ہوتی ہے کہ عراق میں سیاسی تعطل صرف مختلف جماعتوں میں مفاہمت و اتفاق رائے سے ہی ختم ہو سکتا ہے۔ 

ٹیگس