شہر مصر سے اہرام مصر کا خوبصورت منظر+ ویڈیو
Jun ۲۶, ۲۰۲۲ ۰۹:۲۵ Asia/Tehran
اہرام مصر کے بارے میں تو آپ اچھی طرح جانتے ہیں اور آپ نے اس کے بارے میں خوب داستانیں اور کہاںیاں سنی ہیں لیکن کیا آپ نے شہر کے اندر سے کبھی اہرام مصر کے خوبصورت مناظر دیکھے ہیں؟
سحر نیوز/ دنیا: اہرام مصر خلائی مخلوق نے نہیں بنائے تھے۔ مصر میں پہلے اہرام کی تعمیر کو ساڑھے چار ہزار سے زائد سال گزر چکے ہیں اور مصر میں 100 سے زائد اہرام موجود ہیں۔
ہر اہرام ایک تعمیراتی معجزہ ہے۔ جس میں سے سب سے بڑا اہرام جیزہ کا ہے، جو فرعون خوفو یا خئوپس کے لیے بنایا گیا۔ یہ اہرام 139 میٹر اونچا ہے اور اس کی تعمیر میں پتھر کے 20 لاکھ 300 ہزار سے زائد ٹکڑے استعمال کیے گئے ہیں جن میں سے ہر ایک کا وزن کئی ٹن ہے۔
شاندار عمارتیں، یہ یقین کرنا آسان نہیں کہ اس وقت تکنیکی آلات کے بغیر لوگ ایسی پائیدار عمارتیں بنا سکتے تھے لیکن وہ کامیاب ہو گئے۔