فلسطینیوں کی جوابی کارروائی میں صیہونی فوجی کمانڈر شدید زخمی
Jun ۳۰, ۲۰۲۲ ۱۰:۴۸ Asia/Tehran
غاصب صیہونی حکومت کا ایک فوجی کمانڈر فلسطینیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوا ہے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ شب صیہونیوں نے غرب اردن کے شہر نابلس میں حضرت یوسف علیہ السلام کے قبر پر حملہ کیا جس پر فلسطینی مجاہدوں نے فائرنگ کی ۔ فلسطینی جوانوں کی فائرنگ سے اسرائیل کے السامرہ بریگیڈ کا کمانڈر «روی تسوایگ» (Roi Zweig) اور 3 دیگر صیہونی زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب فلسطین کی انجمن ہلال احمر نے کہا ہے کہ نابلس میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں 22 فلسطینی زخمی ہوئے، جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاد اسلامی کی فوجی شاخ «سرایا القدس» سے وابستہ نابلس بریگیڈ نے فائرنگ کی۔