Jun ۳۰, ۲۰۲۲ ۲۱:۵۵ Asia/Tehran
  • نابلس میں کامیاب آپریشن کس نے انجام دیا؟

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم نے نابلس کے کامیاب آپریشن کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: جہاد اسلامی کی عسکری ونگ سرایا القدس سے وابستہ نابلس بٹالین نے مغربی کنارے میں حالیہ مسلح تصادم کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق، اسلامی جہاد کی عسکری شاخ "سرایا القدس" سے وابستہ "نابلس" بٹالین نے بدھ کی شب نابلس میں مسلح تصادم کے بارے میں ایک بیان جاری کیا۔

فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق نابلس بٹالین کے مجاہد صیہونی حکومت کے فوجیوں کے ساتھ ساتھ ان آباد کاروں کے لیے بھی گھات لگانے میں کامیاب ہو گئے جنہوں نے گزشتہ رات مقامی وقت کے مطابق دس بجے حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پر حملہ کیا تھا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نابلس بٹالین کے مجاہدین نے شدید ترین مسلح تصادم میں غاصب صیہونی فوج اور آباد کاروں پر فائرنگ کی اور ان میں سے متعدد کو زخمی کردیا۔ یہ آپریشن نابلس بٹالین کے ایک رکن "محمد ماہر مرعی" کی شہادت کے جواب میں کیا گیا جو گزشتہ روز صبح شہید ہوئے تھے۔

نابلس بٹالین نے زور دیا کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور وہ غاصب افواج کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم اعلان کرتے ہیں کہ نابلس آگ کا پہاڑ ہے اور مجرم غاصبوں کے خلاف ایک سرافراز قلعے کی طرح رہے گا اور ہم اپنا مبارک جہاد اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک کہ ہماری سرزمین کو ان مجرموں سے آزاد نہیں کرالیا جاتا۔

بیان کے آخر میں آیا ہے کہ اس آپریشن کا ویڈیو بنایا گیا ہے اور اگر سیکیورٹی حالات اجازت دیتے ہیں تو اسے جاری کیا جائے گا۔

ٹیگس