Jul ۰۳, ۲۰۲۲ ۲۲:۴۳ Asia/Tehran
  • لیبیا کے حالات خراب، پارلیمنٹ میں داخل ہوئے مظاہرین

لیبیا میں مشتعل مظاہرین مشرقی پارلیمنٹ کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوگئے اور توڑ پھوڑ کی جب کہ عمارت کے کچھ حصے کو آگ لگا دی گئی۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: موصولہ رپورٹ کے مطابق لیبیا میں مشتعل مظاہرین نے وزیراعظم ہونے کے دعویدار فتحی باشا آغا کے زیر استعمال مشرقی پارلیمنٹ پر دھاوا بول دیا تاہم حملے کے وقت عمارت مکمل طور پر خالی تھی۔

کئی ہفتوں سے مظاہرین خودساختہ حکومت کو تحلیل کرنے کا مطالبہ کررہے تھے تاہم مطالبہ پورا نہ ہونے پر پارلیمنٹ کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوگئے اور تھوڑ پھوڑ کی۔ مشتعل ہجوم نے عمارت کے کچھ حصوں کو آگ بھی لگا دی۔

خیال رہے کہ اس وقت لیبیا میں دو حکومتیں ہیں ایک نگراں وزیراعظم عبدالحمید الدبیبه ہیں جو مغربی لیبیا کے شہر طرابلس میں مقیم ہیں۔ انہیں اقوام متحدہ نے تنازع کے حل اور نئے الیکشن کرانے تک نگراں وزیراعظم مقرر کیا تھا۔

دوسری جانب فتحی باشا آغا ہے جو مشرقی لیبیا میں مقیم ہیں اور اقوام متحدہ کے مقرر کردہ نگراں وزیراعظم کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے حکومت چھوڑنے سے انکار کردیا تھا اور طبرق شہر میں موجود پارلیمنٹ پر قابض ہیں۔

ٹیگس