شام پر اسرائیل کا پھر حملہ، 3 افراد جاں بحق و زخمی
Jul ۰۷, ۲۰۲۲ ۰۹:۱۳ Asia/Tehran
غاصب اسرائیل کے ڈرون اور میزائل حملے میں 3 افراد جاں بحق و زخمی ہو گئے ۔
المیادین کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت نے شام کے علاقے قنیطرہ پر ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں شام کا ایک فوجی اہلکار مارا گیا۔ تاہم ابھی تک شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے اس حملے کی تائید نہیں کی ہے۔
اسرائیل نے سنیچر کے روز بھی بحیرۂ روم کے طرابلس سے جنوبی طرطوس کے شہر الحمیدیہ پر کئی میزائل داغے جس سے ایک عورت سمیت 2 افراد زخمی ہوئے۔
صیہونی فوج شام میں دہشتگردوں کی حمایت میں شام کے بنیادی ڈھانچوں اور فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بناتی ہے، کیونکہ وہ شام میں دہشتگردوں کی مکمل شکست سے خائف اور اُسے نقصان میں تصور کرتی ہے۔