عراق میں سیاسی تعطل کو ختم کرنے کے لئے عمار حکیم کی تجویز
عراق کی الحکمہ پارٹی کے سربراہ سید عمار حکیم نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی تعطل کو ختم کرنے کی ذمہ داری تمام سیاسی جماعتوں پر عائد ہوتی ہے
عراق کی سرکاری نیوز ایجنسی نے جمعرات کو رپورٹ دی ہے کہ الحکمہ پارٹی کے سربراہ سید عمار حکیم نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ملک میں سیاسی تعطل کو ختم کرنے کی ذمہ داری تمام فریقوں اور سیاسی جماعتوں پرعائد ہوتی ہے، ایک بار پھر عراق میں ایک ایسی لائق اور مخلص حکومت کی تشکیل کا مطالبہ کیا جو اپنا حصہ مانگنے اور منصب پرستی کی خواہش سے پاک ہو ۔
سید عمار حکیم نے پیٹریاٹیک یونین آف کردستان کے سربراہ بافل طالبانی سے ملاقات میں کہا کہ لائق قومی حکومت کا ڈھانچہ ایسا ہونا چاہئے جس پر ملت عراق کو تمام میدانوں میں اعتماد ہو۔
عراق کی الحکمہ پارٹی کے سربراہ نے کرد سیاسی گروہوں سے اپیل کی کہ وہ بعد کے مرحلےمیں صدر کے نام کے بارے میں اتفاق رائے پیدا کریں کیونکہ یہ مسئلہ حکومت کی تشکیل اور سیاسی تعطل کو ختم کرنے میں اہم ہے۔