Sep ۲۸, ۲۰۲۴ ۲۰:۱۰ Asia/Tehran
  •  سید حسن نصراللہ نے اللہ کی راہ میں اپنی جان قربان کردی: آیت اللہ سید علی سیستانی

صہیونی حکومت کے دہشت گرد حملے میں حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد دنیا بھر میں غاصب صہیونی حکومت کی مذمت کی جا رہی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی نے اس حوالے سے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

اپنے پیغام میں آیت اللہ العظمی سیستانی نے کہا ہے کہ شہید حسن نصر اللہ نے اللہ کی راہ میں اپنی جان قربان کی  ہے۔

دوسری جانب عراقی سیاسی جماعت حکمت ملی کے سربراہ سید عمار الحکیم نے سید حسن نصراللہ کی شہادت پر تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ دشمن پر فتح حاصل ہونے تک مقاومت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ سید حسن نصراللہ نے اپنی پوری زندگی جہاد اور دین اسلام کی نصرت میں گزاری ۔ انہوں نے انبیاء اور ائمہ کی راہ میں جام شہادت نوش کیا اور انبیاء و صدیقین کی صف میں شامل ہوگئے۔

عمار الحکیم نے صہیونی حکومت کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس قوم نے حضرت امام حسین سے درس لیا ہے۔ یہ قوم زندہ ہے۔ موت ہماری راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی ہے۔

ٹیگس