Jul ۰۹, ۲۰۲۲ ۲۲:۳۳ Asia/Tehran
  • ملک کا سیاسی بحران حل کرنے پر سب توجہ مرکوز کریں: عراقی وزیر اعظم

عراق کے وزیراعظم مصطفی الکاظمی نے تمام سیاسی گروہوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک کا سیاسی بحران حل کرنے کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کریں۔

عراق میں گزشتہ اکتوبر میں عام انتحابات ہوئے تھے مگر کوئی بھی جماعت اب تک حکومت تشکیل نہیں دے سکی ہے جس کی بنا پر اس ملک کو سیاسی بحران کا سامنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے مجریہ اور مقننہ کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
عراقی وزیراعظم نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ عراقی عوام کو کافی مشکلات اور سختیوں کا سامنا رہا ہے اور اب وہ وقت آگیا ہے کہ ان کی خدمت کرنے اور مسائل و مشکلات دور کرنے کے لئے کوششیں تیز کی جائیں اور تمام سیاسی گروہ اور جماعتیں ملک کا سیاسی بحران حل کرنے کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کریں۔

ٹیگس