Jul ۱۵, ۲۰۲۲ ۱۱:۲۶ Asia/Tehran
  • قومی مزاحمتی محاذ اور طالبان کی جھڑپ، 13 طالبان ہلاک

درہ پنجشیر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی مزاحمتی محاذ نے طالبان کے ایک حملے کو ناکام بناتے ہوئے 13 طالبان کو ہلاک کیا۔

افغانستان کی شفقنا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق درہ پنجشیر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ پنجشیر کے جنج علاقے میں گزشتہ روز قومی استقامتی محاذ نے طالبان کے حملے کو پسپا کر دیا۔ اس کارروائی میں 13 طالبان ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض طالبان محاصرے میں بھی آ گئے ہیں۔ طالبان کی حکومت نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

واضح رہے کہ 15 اگست 2021 کو طالبان نے افغانستان کا کنٹرول سنبھالا تھا تاہم کافی کوشش کرنے کے باوجود طالبان درہ پنجشیر کا کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے اور یہ علاقہ ابھی بھی افغانستان کے سابق وزیر دفاع احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود کی قیادت میں قومی استقامتی محاذ  کے کنٹرول میں ہے۔

ٹیگس