Jul ۱۷, ۲۰۲۲ ۱۵:۵۰ Asia/Tehran
  • اسرائیل نے امریکی حمایت سے غزہ پر حملہ کیا، حماس

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما نے کہا ہے کہ امریکی صدر کے دورہ مقبوضہ فلسطین کے فورا بعد غزہ کو جارحیت کا نشانہ بنائے جانے سے اس حقیقت کا پتہ چلتا ہے کہ اسرائیل نے غزہ پر یہ حملہ امریکی حمایت سے کیا ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن کے دورہ مقبوصہ فلسطین مکمل ہونے کے بعد غاصب صیہونی حکومت کی فوج نے ہفتے کو غزہ کے مختلف علاقوں پر دس راکٹ فائر کئے اور فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما فوزی برہوم نے ایران پریس سے گفتگو میں کہا کہ امریکی صدر کے دورے کے بعد غزہ کو جارحیت کا نشانہ بنائے جانے سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ یہ حملہ واشنگٹن کی حمایت اور اس کی ایما پر کیا گیا ہے۔

حماس کے اس رہنما نے کہا کہ غزہ کو جارحیت کا نشانہ بنائے جانے سے اس بات کا بھی پتہ چلتا ہے کہ فلسطینی عوام کی حمایت میں یورپ و امریکہ کے نعرے صرف دکھاوا ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ صرف استقامتی جوابی حملوں ‎سے ہی غاصب صیہونی حکومت کو جارحیت کا سلسلہ بند کرنے پر مجبور کیا جا سکتا ہے۔

فلسطین کے اس رہنما نے غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے میں فلسطینیوں میں اتحاد کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

ٹیگس