قاسم العجری عراقی وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے دستبردار
Jul ۲۵, ۲۰۲۲ ۱۷:۴۰ Asia/Tehran
عراق کے قومی سلامتی کے مشیر نے وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا ہے۔
عراق کی قومی سلامتی کے مشیر قاسم العجری کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان میں کہا ہے کہ میں عراقی عوام اور ملک کے مستقبل کی خاطر ، وزارت عظمیٰ کے لیے اپنی نامزدگی واپس لے رہا ہوں۔ بیان کے مطابق ملک پچھلے نو ماہ سے سیاسی تعطل کا شکار ہے جس کی وجہ سے عوامی مفادات کو زبردست نقصان پہنج رہا ہے۔
اس سے پہلے نوری المالکی اور ہادی العامری نے بھی وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔
عراق میں گزشتہ سال اکتوبر میں عام انتخابات ہوئے تھے لیکن سیاسی جماعتوں کے درمیان حکومت سازی کے معاملے پر تاحال کوئی اتفاق نہیں ہوسکا تھا۔