عراق میں ترکی کے غیر قانونی فوجی اڈے پر راکٹوں کی بارش
میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی عراق کے علاقے "بامرانی" میں ترکی کےغیر قانونی فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔
المعلومہ کی رپورٹ کے مطابق، شمالی عراق میں ترکی کے غیر قانونی فوجی اڈے «بامرانی» کے قریب کئی راکٹ گرے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ راکٹ ذرعی زمینوں پر گرے جس کی وجہ سے وہاں آگ لگ گئی اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے کیلئے وہاں پہنچیں۔
اس سے چند روز قبل بھی ترکی کے اسی فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملہ ہوا تھا جس کی ذمہ داری «سرایا اولیاء الدم» نامی گروپ نے قبول کی۔
گزشتہ جمعہ کے روز بھی زلیکان پر راکٹوں سے حملہ ہوا تھا۔ اس فوجی اڈے پر گراڈ نامی 14 راکٹ داغے گئے تھے۔ اُس سے کچھ چن پہلے بھی اسی فوجی اڈے پر 5 راکٹ فائر ہوئے تھے۔
یہ حملے زاخو میں ترکی کی جانب سے ہونے والے حالیہ حملے کے بعد ہو رہے ہیں۔
اس امریکی دہشتگردوں کے ساتھ ساتھ ترکی کے فوجیوں بھی عراق کی مزاحمتی تنظیموں اور مختلف گروہوں کے نشانے پر آ چکے ہیں۔