عراق کے صوبہ دہوک کے دیہی علاقے پر ترکیہ کا فضائی حملہ
عراقی ذرائع نے صوبہ دھوک میں ایک دیہات پر فضائی حملے کی خبر دی ہے۔
سحر نیوز/عالم اسلام: بغداد الیوم کی رپورٹ کے مطابق ترک فوج کے طیارے نے شمالی عراق کے دھوک صوبے کے العمطادیہ دیہی علاقے پر حملہ کیا ہے۔ ابھی تک اس حملے میں ہونے والے ممکنہ جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ترک فوجی، عراقی سرزمین پر غیرقانونی موجودگی کے ساتھ ہی عراقی عوام اور فوجیوں کو حملوں کا نشانہ بھی بناتے رہتے ہیں۔ عراقی صدر کے دفتر نے کچھ دنوں قبل شمالی عراق پر ترکی کی جارحیتوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ عراق پر ترک فوج کے بار بار کے حملے بغداد کے اقتدار اعلیٰ اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور نیک ہمسائگی کے منافی ہے۔
ترکیہ نے حالیہ برسوں میں پی کے کے، کے عناصر کی سرکوبی کے بہانے عراق کے خلاف جارحیت کی۔ اس جارحیت پر حکومت عراق اور علاقے کے دیگر ذمہ دار ممالک نے سخت ردعمل ظاہر کیا تھا۔