شمالی عراق میں دو ترک فوجی ہلاک
Jun ۱۲, ۲۰۲۳ ۱۲:۱۵ Asia/Tehran
ترکیہ کی وزارت دفاع نے شمالی عراق میں ہوئے ایک بم دھماکے میں اپنے دو فوجیوں کے ہلاک ہونے کی خبر دی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اس کے دو فوجی شمالی عراق میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں ہلاک ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق یہ دو ترکی فوجی ہسپتال کے راستے میں دم توڑ گئے۔ترکیہ کی وزارت دفاع کا ماننا ہے کہ یہ بم پی کے کے کے دہشت گردوں نے نصب کیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ ترکیہ پی کے کے نامی دہشت گردوں سے مقابلے کے بہانے شمالی عراق اور شام کے علاقوں میں اپنی افواج رکھے ہوئے ہے۔