شمالی عراق میں ترکی کے دو فوجی ہلاک اور تین زخمی
Aug ۱۰, ۲۰۲۳ ۰۹:۵۰ Asia/Tehran
ترکی کی وزارت دفاع نے شمالی عراق میں اپنے دو فوجیوں کے ہلاک اور تین دیگر کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: اناتولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شمالی عراق کے علاقے پنجہ قفل میں ترکی کے دو فوجی ہلاک اور تین دیگر پے کے کے کے حملے میں زخمی ہوگئے ہیں۔
ترکی نے 17 اپریل 2022 سے پنجہ قفل کے علاقے میں پی کے کے کے خلاف آپریش جاری رکھا ہوا ہے۔
عراقی حکومت ترکی کے حملوں کو عراق سرزمین اور حاکمیت کی خلاف ورزی قرار دیتی ہے اور اس علاقے سے ترک فوج کا انخلاء چاہتی ہے۔