غرب اردن میں صیہونیوں کا حملہ، 22 فلسطینی زخمی
Aug ۰۳, ۲۰۲۲ ۱۲:۵۲ Asia/Tehran
صیہونی فوجیوں نے غیر قانونی کالونیوں کی تعمیر کے خلاف احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر دھاوا بول کر 22 فلسطینی کو زخمی کر دیا۔
غرب اردن کے شہر نابلس کے جنوبی مضافات میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے 22 فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ اس خبر کی تصدیق فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے بھی کی ہے۔
فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کا کہنا ہے کہ 75 فلسطینیوں کے آنسو گیس کے شیل داغے جانے کے باعث حالت بگڑ گئی ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ چند مہینوں کے دوران غاصب صیہونی افواج کے مظالم اور بربریت میں شدت پیدا ہوگئی ہے جس کا مقصد فلسطینی عوام کو اپنے مسلمّہ حقوق کے لئے احتجاج سے باز رکھنا ہے۔