Aug ۰۴, ۲۰۲۲ ۲۲:۳۸ Asia/Tehran
  • الحشد الشعبی کا شکریہ: ایزدی برادری

عراق کی اقلیتی برادری، ایزدی نے ملک کی رضاکار فورس الحشد الشعبی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: داعش کے دہشت گردوں کے ہاتھوں عراق کے اقلیتی ایزدیوں کے قتل اور ان کی خواتین کی قید کی آٹھویں برسی کے موقع پر اس کمیونٹی نے عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی کی قدردانی کی ہے۔

ایزدی برادری کے سربراہ سعید بطش نے کہا کہ الحشد الشعبی نے دراصل نینوا، سنجار اور دیگر علاقوں کی حفاظت کو یقینی بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں رضاکار فورس الحشد الشعبی پر بہت اعتماد ہے۔

ایزدی برادری کے اس رہنما نے کہا کہ الحشد الشعبی نے ہماری کمیونٹی کو داعش کے حملوں سے محفوظ رکھنے میں بہت اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم الحشد الشعبی کی قربانی کو فراموش نہیں کر سکیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ صوبہ نینوا کے مغربی حصے میں واقع سنجار کے علاقے میں ایزدی فرقے کے لاکھوں پیروکار ہیں۔ تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے 2014 میں امریکہ اور سعودی عرب سمیت اپنے عرب اور مغربی اتحادیوں کی فوجی اور مالی مدد سے عراق پر حملہ کیا۔ اس حملے کے بعد اس نے عراق کے شمالی اور مغربی علاقوں کے ایک بڑے حصے پر قبضہ کر لیا جہاں اس نے بہت سے گھناؤنے جرائم کا ارتکاب کیا۔

ٹیگس