Aug ۰۵, ۲۰۲۲ ۱۶:۰۹ Asia/Tehran
  • مسجد النبوی کی توہین کے الزام میں 6 پاکستانیوں کو قید کی سزا

سعودی عرب میں مسجد النبوی کی توہین کے الزام میں چھے پاکستانیوں کو آٹھ سے دس سال تک کی قید اور جرمانے کی سزا سنادی گئی ہے۔

پاکستانی میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ مدینہ میں حرمت حرم کی توہین کرنے والوں کو سزا سنائی گئی ہے ۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ مدینہ منورہ کے موقع پر مسجد النبوی میں توہین کے الزام میں تین پاکستانیوں کو دس دس سال اور تین کو آٹھ آٹھ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

دس سال قید کی سزا پانے والے انس، ارشاد اور محمد سلیم ہیں جبکہ آٹھ سال کی سزا پانے والوں کے نام خواجہ لقمان، محمد افضل اور غلام محمد ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق مدینہ منورہ کی عدالت نے مذکورہ پاکستانی شہریوں پر بیس بیس ہزار ریال جرمانہ بھی عائد کیا ہے جبکہ ان کے موبائل فون بھی ضبط کرلیے گئے ہیں۔

ٹیگس