Aug ۱۴, ۲۰۲۲ ۱۰:۱۷ Asia/Tehran
  • سعودی اماراتی ملیشا کی آپسی جھڑپیں جاری، سعودی کمانڈر ہلاک

یمن میں جاری جنگ کے دوران اماراتی اور سعودی عرب کی حامی ملیشا کے درمیان باہمی لڑائی میں سعودی عرب کا حامی کمانڈر مارا گیا۔

تیل کی دولت سے مالامال یمن کے جنوبی علاقےعتق میں چند روز پہلے اماراتی اور سعودی عرب سے وابستہ  فوجوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے بعد سعودی عرب کا آلۂ کار  کمانڈر مفرج محمد شلیل الحارثی عتق شہر کے مغربی علاقے میں مارا گیا۔

مفرج محمد شلیل الحارثی عتق شہر کا دفاع کرنے والے پانچویں بریگیڈ کا کمانڈر تھا۔

یمن کے خبری ذرائع کے مطابق آج اتوار کی صبح سعودی نواز یہ کمانڈر متحدہ عرب امارات سے وابستہ ملیشیا العمالقہ بریگیڈ کی فائرنگ میں اس وقت مارا گیا جب وہ  محافظوں کے ہمراہ اپنی گاڑی میں جا رہا تھا۔ اس حملے میں الحارثی جے دو محافظ بھی مارے گئے جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

 

ٹیگس